کوئٹہ، انجینئرزمرک خان اچکزئی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے محنت کرکے بھارت کے تمام پرانے حساب چکا دیئے، پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام

اتوار 18 جون 2017 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے محنت کرکے بھارت کے تمام پرانے حساب چکا دیئے اور پاکستان نے جیت کر یہ ثابت کردیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی شعبہ میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی اور ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہونے کے باوجود بھارت کو نہیں ہرا سکے بعد میں پاکستان کی ٹیم نے سائوتھ افریقہ ‘ انگلینڈ اور سری لنکا کو ہراکر امید پیدا ہوگئی کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئن بنے گی اور رمضان المبارک میں ٹیم کے ورک اور قوم کی دعائیں رنگ لائیں اورپاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا اور تمام پرانے حساب چکادیئے ۔