ہنگو،بائی پاس روڈ پر فلائینگ کوچ اور موٹر کار کے درمیا ن تصادم،10افراد زخمی

اتوار 18 جون 2017 23:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) ہنگو بائی پاس روڈ پر فلائینگ کوچ اور موٹر کار کے درمیا ن تصادم،10افراد زخمی ،تفصیلات کے مطا بق ایک کرم ایجنسی کی تحصیل صدہ سے پشائور جانے والی فلائینگ کوچ ہنگو ضلعی سیکر ٹریٹ کے قریب بائی پاس روڈ پرمخالف سمت سے آنے والی موٹر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10افرادزخمی ہو گئے زخمیوں کوہنگو کوہاٹ اور پشاور کے ہسپتا لوں میں منتقل کر دئے گیا ہے ہنگو سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔۔۔۔۔۔اسرار احمد ہنگو

متعلقہ عنوان :