بحریہ ٹائون کا قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان

فخر زمان کو بحریہ ٹائون میں پلاٹ د یا جائیگا

اتوار 18 جون 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر بحریہ ٹائون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک ریاض کے بیٹے اور بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو علی ملک نے فاتح پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام اور فخر زمان کو بحریہ ٹائون میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ملک ریاض کے نواسے اور بلال اسٹیل مل کے سی ای او بلال ملک نے شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔

متعلقہ عنوان :