فائنل میچ سے ایک روز قبل محمد عامر نے ویرات کوہلی کو کھلی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا

شرمناک اور زلت آمیز شکست سے پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

اتوار 18 جون 2017 22:51

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) آئی سی سی چیئمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے ایک روز قبل محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کھلی دھمکی اور فائنل معرکے میں اپنی کارکردگی کی با ت کو عملی جامہ پہنا دیا ۔بھارتی ٹی وی کا حیرت ناک انکشافچیمپئن ٹرافی میں پاکستان نے بھارتی سورماں کو انتہائی شرمناک اور زلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے تو وہیں دوسری طرف بھارتی ٹی وی چینلز پر صف ماتم بچھ گئی ہے ،بھارتی ٹی وی چینل انڈین ٹیم کے کپتان ورات کوہلی پر جم کر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے ہندوستانی کپتان ورات کوہلی کو ایک روز قبل ہی دھمکی دے دی تھی کہ وہ بھارتی بیٹنگ کے چیتھڑے اڑادیں گے اور آج انہوں نے اپنی طوفانی بالنگ کے زریعے اپنی دھمکی کوعملی جامہ پہنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی بھارتی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورات کوہلی کی کپتانی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں ،کوہلی اپنی بلے بازی میں ناکام رہے اور بھارتی کرکٹ کے مداحوں کو اچھا خاصا مایوس کیا ہے ،یاد رہے کہ آج کے فائنل میچ میں محمد عامر نے کوہلی کو 5کے انفرادی سکور پر آٹ کیا تھا ،اس طرح محمد عامر نے ورات کوہلی کو ایک روز قبل اپنی دی جانے والی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا ہے ۔

بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روزپاکستان کے تیز ترین ابھرتے ہوئے نوجوان بالر محمد عامر ورات کوہلی کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ورات کوہلی کو جلدی آٹ کرکے بھارتی ٹیم پر اپنا تسلطقائم کریں گے ،محمد عامر کا اشارہ ورات کوہلی کی آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر کمزوری کی طرف تھا ،ساتھ ہیمحمد عامر کا کہنا تھا کہ ورات کوہلی کے آٹ ہوتے ہی بھارتی ٹیم بکھر جائے گی اور آج محمد عامر نے ورات کوہلی کو آٹ کر کے بھارتی ٹیم کو حقیقت میں تنکوں کی طرح بکھیر کے رکھ دیا ۔

بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روزجب ورات کوہلی سے فائنل مقابلے کے لئے ان کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انڈین ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی بالرز کی بالنگ ویڈیو دیکھنے پر یقین نہیں رکھتے اور نہہی کسی مخصوص پاکستانی بالر کے بالنگ ویڈیو دیکھنے پر انحصار کرتے ہیں ۔ورات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ جتنی ممکن ہو سکے تیاری کرتے ہیں ،میں اپنی قابلیت پر انحصار کرتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ اگر میں تکنیکی طور پر اچھا ہوں تو میں کسی بھی بالر کا سامنا کرنے کے قابل ہوں۔

بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پہلی بار آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں کپتانی کر رہے ورات کوہلی نے کہا تھا کہ انہیں گیند بازوں کی پرواہ نہیں رہتی اور نہ ہی وہ یہ سوچتے کہانہیں کون بولنگ کرے گا ان کے مطابق اس پر زیادہ سوچنے سے اضافی دبا آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ بھارتی ٹی وی نے ہندوستانی کپتان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کہیں ورات کا بہت اعتماد تو ٹیم انڈیا کو نہیں لے ڈوبا پاکستان کے خلاف کوہلی نے جس طرح کی کپتانی کی اسے بھی بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔۔۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :