قومی کھلاڑیوں نے اپنے عزم اور اتحاد سے تاریخی کامیابی حاصل کی،تائید خداوندی،محنت ،جذبہ اور عزم صمیم عظیم کامیابیوں کی راہ ہموار کردیتا ہے، قومی ٹیم نے بھی اسی جذبے سے سرشار ہوکر بڑی کامیابی حاصل کی

صدر ممنون حسین کی چیممیئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

اتوار 18 جون 2017 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے چیممیئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ صدر مملکت نے کرکٹ بورڈ اور دیگر ذمہ داروں کوبھی دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنے عزم اور اتحاد سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے قومی کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تائید خداوندی،محنت ،جذبہ اور عزم صمیم عظیم کامیابیوں کی راہ ہموار کردیتا ہے، قومی ٹیم نے بھی اسی جذبے سے سرشار ہوکر بڑی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح باہمی اتحاد اور عزم سے زندگی کے دیگر شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :