صدر مملکت اور وزیر اعظم کی آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر ٹیم اور قوم کو مبارکبا د

پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف کو بھاری مارجن سے شکست دی ہے ،ْ کھلاڑی اور انتظامیہ قوم کے خراج تحسین کے مستحق ہیں ،ْممنون حسین ،ْ نواز شریف پاکستان ٹیم نے بہترین پرفارمنس دکھاکردل خوش کردیا ،ْوفاقی وزراء ،ْ وزرائے اعلیٰ ،ْ گور نرز اور سیاسی رہنمائوں کی قوم اور ٹیم کو مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف کو بھاری مارجن سے شکست دی ہے ،ْ کھلاڑی اور انتظامیہ قوم کے خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

ایک بیان میں صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہاکہ قومی ٹیم نے اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے قومی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور تاریخی کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے عزم اور اتحاد سے تاریخی کامیابی حاصل کی جبکہ کرکٹ کی طرح باہمی اتحاد اور عزم سے زندگی کے دیگر شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کار کر دگی کامظاہرہ کیا ہے فاتح ٹیم کے پاکستان میں خیر مقدم کے منتظر ہیں انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم نے خود کو دنیا کی بہترین ٹیم ثابت کیا ہے کھلاڑی ،ْ مینجمنٹ قوم کے خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم نے روایتی حریف کو بھاری مارجن سے شکست دی ہے قومی ٹیم نے ماہ مقدس میں خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم کے کوچ اور ٹیم کے کپتان کے نام مبارکباد کے پیغام میں توقع ظاہر کی ہے کہ کرکٹ میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا اور یونہی فتوحات کے جھنڈیگاڑھتا رہے گا۔وزرائے اعلیٰ شہباز شریف ،ْ سید مراد علی شاہ ،ْ ثناء اللہ زہری ،ْ پرویز خٹک ،ْ گور نر سندھ محمد زبیر ،ْ گور نر پنجاب رفیق رجوانہ ،ْ گور نر بلوچستان ،ْ گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ،ْ صدر مملکت آزاد کشمیر سر دار محمد یوسف ،ْ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،ْ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،ْ چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی ،ْ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ،ْ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن ،ْ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ،ْ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ،ْ وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ،ْ خواجہ آصف ،ْ خواجہ سعد رفیق ،ْ شاہد خاقان عباسی ،ْوفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان ،ْ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب ،ْ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ ،ْ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری ،ْ وزیر مملکت عابد شیر علی ،ْ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ٹیم نے بہترین پرفارمنس دکھاکردل خوش کردیا۔

چیمپینز ٹرافی میں روایتی حریف کے مقابلے میں شاندار کامیابی پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں فتح ٹیم کی محنت اور قوم کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے چمپئن ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

چمپئن ٹرافی کے فائنل میںبھارت کے خلاف شاندار فتح پر کرکٹ ٹیم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوول کے تاریخی میدان میں سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم نے قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی مینجمنٹ اور کپتان کوشاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے فائنل میں فخرالزماں، حفیظ، اظہر علی، محمد عامر، حسن علی ، شاداب، جنید خان، بابر اعظم سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زر داری ،ْ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،ْ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار علی ،ْ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ،ْ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،ْ وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں نے پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر ٹیم مینجمنٹ ،ْ قومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے ۔