پوری قوم بالخصوص پاکستان کرکٹ ٹیم و ٹیم کا کپتان مبارکباد کے مستحق ہیں،کرکٹ ٹیم نے میچ جیت کر پاکستانیوں کے دل جیت لے اور پوری قوم کو خوشی دی

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بالخصوص پاکستان کرکٹ ٹیم و ٹیم کا کپتان مبارکباد کے مستحق ہیں، کرکٹ ٹیم نے میچ جیت کر پاکستانیوں کے دل جیت لے اور پوری قوم کو خوشی دی۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت محنت شوق اور لگن سے کھیلے،امید ہے کھلاڑیوں کا یہ جذبہ مستقبل میں بھی قائم رہے۔