کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی ، شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،پاکستان کی ٹیم وہ ہے جو ہر خطرے کا سامنا کر سکتی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پوری قوم کو مبارکباد، گرین شرٹس کو عمرہ کرانے کا اعلان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کی بھی تاریخی فتح پر پوری قوم اور گرین شرٹس کو مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپیئن بننے پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے عمرہ پیکج دینے کااعلان کردیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں ازلی حریف بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گرین شرٹس کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی ، شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم وہ ہے جو ہر خطرے کا سامنا کر سکتی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قومی ٹیم کو عمرہ کرانے کا بھی اعلان کیا ۔علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے بھی تاریخی فتح پر پوری قوم اور گرین شرٹس کو مبارکباد دی ۔