لیاری کو اس کا اصل مقام واپس دلائیں گے ،گورنر سندھ
قدیم علاقہ ہے جس کی اپنی ثقافت اور تہذیب ہے ، لیاری نے فٹبال کے قومی کھلاڑی فراہم کئے،محمد زبیر امن وا مان کے قیام میں پاک فوج نے زبردست کردار ادا کیا ۔ لیاری میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب
اتوار 18 جون 2017 22:01
(جاری ہے)
اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر با بو سرفراز جتوئی ،مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری کھیل داس کو ہستانی، راجہ انصاری ، چوہدری سہیل ، منیر احمد ، عابدبروہی ، اسلم بھٹہ ، میر مشتاق ، نا صر کریم ، میاں محمد رشید سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جس طرح لیاری کی رونقیں لائے ہیں اس کے اصل شناخت بھی واپس لائیں گے ،علاقہ میں فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ سمیت دیگر کھیل کو فروغ دینگے ، اس علاقہ میں نیچرل ٹیلنٹ موجود ہے ،میری طرف سے بھرپور کوششیں ہوگی کہ لیاری کو اس کا اصل مقام دلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے عالمی معیار کے فٹبالرز ، ریسلرز اور سائیکلنگ اسٹارز پیدا کئے جا سکتے ہیں اس ضمن میں سرکاری محکموں سے بھی بات کی جائے گی کہ وہ فٹبال کی ٹیم تشکیل دیں ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی سطح پر رابطہ کرکے عالمی معیار کے فٹبالر کو لیاری میں تربیت کے لئے فراہم کرینگے ،لیاری کے جن کھلاڑیوں کی کارکردگی معیاری رہی ہے انھیں گورنر ہائوس میں مدعو کیا جائے گا ان کے اعزاز میں فنگشن کا بھی انعقاد کرکے انھیں انعامات دیئے جائیں گے اور فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے ان کی تجاویز کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملک کی طرح لیاری میں ترقیاتی کام کرائیں گے بھرپور توجہ سے اس علاقہ کو بھی لاہو ر ، راولپنڈی اور دیگر علاقوں کی طرح ترقی دی جا سکتی ہے ۔ ضلع سائوتھ فٹبال کے صدر نا صر کریم نے کہا کہ لیاری نے فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ کے ملکی سطح کے کھلاڑی فراہم کئے جنھوں نے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ، آج کل فٹبال کے کھیل سے وابستہ کھلاڑی بے روزگار ہیں محکموں نے بھی فٹبال کی ٹیم ختم کردی ہیں اور وفاقی سطح کے کئی محکموں میں فٹبال کی ٹیم ہی ہیں اس ضمن میں گورنر سندھ اپنا کردار اداکریں ۔ مسلم لیگ (ن) ضلع سائوتھ کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے کہا کہ آج کی تقریب جس جگہ منعقد کی گئی ہے یہاں پہلے دہشت گردی کا راج تھا لیکن وفاقی حکومت نے پورے ملک کی طرح لیاری سے بھی دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ، لیاری کے عوام نے دہشت گردی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کو لیاری کے عوام نے بے حد سراہا ہے ، لیاری کے عوام امن دوست ہیں اور امن سے محبت کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع سائوتھ کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے گورنر سندھ کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.