فخر زمان کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں لگاتار تین دفعہ 50 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

اتوار 18 جون 2017 22:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) نوجوان پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ملکی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں لگاتار تین دفعہ 50 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سنچری بنا کر نوجوان پاکستانی اوپنر نے 42 سالہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں 1975 میں ماجد خان نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین ففٹی اسکور کر رکھی تھیں تاہم 42 سالہ تاریخ رقم کرتے ہوئے نوجوان بلے باز فخر زمان نے بھارت کے خلاف سنچری مکمل کر کے ماجد خان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ فخر زمان ملکی تاریخ میں ماجد خان کے بعد دوسرے اوپنر ہیں جنہوں نے آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین ففٹی سکور کی ہیں۔آج بھی فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی بدولت 114 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :