اٹک،فیس بک کی دوستی کا انجام سترہ سالہ نو جوان کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعدمو ت کے گھاٹ اتارکر لاش نہر میں پھینک دی

اتوار 18 جون 2017 22:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) فیس بک کی دوستی کا انجام سترہ سالہ نو جوان کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعدمو ت کے گھاٹ اتارکر اس کی نعش کے ساتھ وزن با ند کر بوری میں بند کر کے غازی برو ٹھہ نہر میں پھینک دی گئی نعش بر آمد ہو نے پر ملزم اور اس کے ساتھیو ں کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد طارق پا شا ولد حاجی محمد حسین سا کن بیرون کشمیر گیٹ حضرو نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر در ج کرائی ہے کہ اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے اس کے سترہ سالہ بیٹے حسان علی جو منہاج القرآن سکول کا مرہ میںمیٹرک میں زیر تعلیم ہے کے ساتھ بذریعہ فیس بک اور مو بائل فون محمد فردوس رضا ولد مرسلین سا کن محلہ فیروز با نڈہ غو ر غشتی نے رابطہ کر کے دوستی بنا لی اور بیٹے کے پاس آنا جا نا شروع کر دیا میں نے بیٹے کو اس کے ساتھ دوستی سے منع کر دیا تا ہم اس نے کسی ذریعے سے اسے بلا یا اور اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا جس کو میرے بھائی سمیت دیگر افراد نے دیکھا بعد ازاں محمد حسان علی کی غازی برو ٹھہ نہر میں گر نے کی اطلاع موصول ہو ئی میں نے پولیس کو اطلاع دی اور بروٹھہ جھیل سے اس نعش مل گئی اس کے بازو ں، کمر ، پیٹ اور ٹانگیں نا ئلوں کی رسی سے بندھی ہو ئی اور پیٹ پر سریا اور بوری بندی ہو ئی تھی میرے بیٹے کو محمد فردوس رضا نے غلط کاری کی خاطر اور اس کے ساتھ زیادتی کر کے مو ت کے گاٹ اتار دیا اور پر دہ چاک ہو نے کے ڈر سے خود اور اپنے ساتھیو ںسے مل کر اس کے نا ئلوں کی رسی سے با ندھا اور بوری میں وزن ڈالا کہ نعش تیر نہ سکے پولیس نے زیر دفعہ 302,377,367-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :