ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے 20ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان (آج) کرے گا

اتوار 18 جون 2017 21:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی پریس ریلیز کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2017کے 20ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان (آج)19جون کو دن 2بجے ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رزلٹ گزٹ(کل) 20جون 2017بروز منگل بوقت صبح چھ بجے مبلغ 3000کے عوض ایبٹ آباد بورڈ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ تمام تعلیمی ادارے اپنا گزٹ بمعہ ڈی ایم سی مورخہ 20جون 2017بروز منگل بوقت صبح آٹھ بجے ایبٹ آباد بورڈ سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار ڈی ایم سی اپنے متعلقہ امتحانی سنٹروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :