سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پاکستانی قوم اور ٹیم کو مبارکباد

بھارت کو ناقابل فراموش شکست دوچار کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان کپتان سرفراز احمد اور پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اتوار 18 جون 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو چیمپئینز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد،چیئرمین و صدر پاک سرزمین پارٹی نے اس فتح کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے بھارت کو ناقابل فراموش شکست دوچار کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان کپتان سرفراز احمد اور پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کر کے اپنی محنت لگن اور اتحاد سے فتح حاصل کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم نے قوم کو عید سے قبل عید کا تحفہ دیدیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آیندہ آنے والے بڑے مقابلوں میں بھی پاکستانی ٹیم اپنا اور پوری قوم کا وقار مزید بلند کرے گی اور پاکستان میں ہم پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی جلد دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :