سراج الحق کی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم اور قومی ٹیم کو مبارک باد دی

اتوار 18 جون 2017 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اورقائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں روائتی حریف بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم اور قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تہینتی بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کو بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبہ میں مات دے کر ثابت کردیا ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے۔

سراج الحق نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فخر زمان کو شاندار سنچری بنانے پر مبارک دی اور محمد عامر کی کارکردگی کو سراہا۔سراج الحق نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور آئندہ ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دے گی۔انہوںنے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی جیت کر قومی ٹیم نے عید کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :