چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ یہ اتحاد، اتفاق، خود اعتمادی اور محنت کا نتیجہ ہے، قوم اسی طرح متحد ہو کر بڑے سے بڑے بحران کا مردانہ وار مقابلہ کر کے تمام مسائل پر قابو پا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :