گورنرخیبرپختونخوا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کا قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے کرکٹ ٹیم نے قوم کو عید کا تحفہ پیش کیاہے،،ہندوستان کے خلاف تاریخی فتح نے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا ہے،

اتوار 18 جون 2017 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) گورنرخیبرپختونخوااقبا ل ظفرجھگڑا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔قوم اورکرکٹ ٹیم کے نام پر اپنے الگ الگ پیغام میں گورنراقبال ظفرجھگڑا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورسراج الحق نے مبارکباد اورنیک تمنائوں کااظہاکیا ہے، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباددی اورکہا کہ انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے کرکٹ ٹیم نے قوم کو عید کا تحفہ پیش کیاہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے قومی کرکٹ ٹیم اورپوری قوم کومبارکباددی ،اپنے بیان میں پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ ہندوستان کے خلاف تاریخی فتح نے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا ہے، :چیمپئن ٹرافی میں کامیابی ٹیم کی محنت اورقوم کی دعائوں کانتیجہ ہے ، ،،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم اور قومی ٹیم کو مبارک باددی،، سراج الحق نے اپنے تہینتی بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت کو بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبہ میں مات دے کر ثابت کردیا ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے۔