بہاولپور ، رمضان پیکیج کے تحت عوام کوسستا آٹاکی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے ،پورے میں2400 سے زائد فیئرپرائس شاپس پر سستا آٹا دستیاب ہے،47 فلورملوں کوسسبڈی پر7847 میٹرک ٹن گندم بھی فراہم کرچکے ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک بہاولپورچوہدری محمداجمل کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 18 جون 2017 21:30

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پررمضان پیکیج کے تحت عوام کوسستا آٹاکی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے بہاولپورریجن بھرمیں2400 سے زائد فیئرپرائس شاپس پر سستا آٹا دستیاب ہی47 فلورملوں کوسسبڈی پر7847 میٹرک ٹن گندم بھی فراہم کرچکے ہیں۔ بروز اتوار ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک بہاولپورچوہدری محمداجمل نے میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروں میں10 کلوگرام کی238336 بیگ فروخت اور63156 کلوگرام کی38879 تھیلے فروخت ہوچکے ہیں اوررمضان المبارک میں ہرسٹال پرآٹے کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے چوہدری محمداجمل نے گندم کی خریداری کے حوالے سے بتایاکہ بہاولپورمیں275351 میڑک ٹن، بہاولنگر244924 میٹرک ٹن رحیم یارخان میں223367 میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے اس طرح مجموعی طورپر743642 ٹن گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکاشتکاروں سے خریدی گئی ہے اورحکومت پنجاب کی طرف سے مقررکیاگیاہدف99.68 فیصد مکمل کرلیاگیاہے انہوںنے مزید بتایاکہ گزشتہ سال716924 میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی امسال گزشتہ سال کی نسبت زائدگندم خریدی گئی ہے چوہدری محمداجمل نے صحافیوں کوبتایاکہ رمضان بازاروں میں آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے ان کی چھاپہ مارٹیمیں تمام سٹالوں کامعائنہ کررہی ہے اگرکسی مقام پرآٹے کی قلت کی شکایت ملی تووہ متعلقہ آفیسر کونہیں چھوڑیں گے انہوںنے صحافیوں سے بھی کہاکہ وہ بھی آٹے کی قلت بارے نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔