جرمنی نے ترک فوجی اڈے انجرلیک سے جرمن فوجیوں کے انخلاء کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اتوار 18 جون 2017 21:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) جرمن وزیر دفاع ارٴْزولا فان ڈیئر لائن نے ترک فوجی اڈے انجرلیک سے جرمن فوجیوں کے انخلاء کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بلڈ ام زونٹاگ کو انٹریو دیتے ہوئے فان ڈیئر لائن نے کہا کہ جرمن فوجیوں کے انخلاء کا یہ عمل 3 مہینے جاری رہتے ہوئے ستمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ان کے بقول جون کے آخر تک جرمن ٹورناڈو طیارے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری کارروائیوں میں اپنی معمول کی پروازیں جاری رکھیں گے۔ جرمن فوجی ترکی سے اردن منتقل کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :