فرانس میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

اتوار 18 جون 2017 21:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) فرانس میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ مختلف اندازوں کے مطابق صدر ایمانوئیل ماکروں کی جماعت ’لا ریپبلیک آن مارش‘ ( آر ای ایم ) 577 رکنی قومی اسمبلی کی 80 فیصد سے زائد نشتسیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آر ای ایم کے نصف سے زائد امیدوار غیر معروف ہیں اور ان کا تعلق تعلیم اور تجارت کے شعبے سے ہے۔ ان میں فلاحی کارکن، ماہر ریاضی، بل فائٹر اور ایک ایسا شخص بھی ہے، جس نے ایک یتیم بچے کے طور پر روانڈا سے فرانس ہجرت کی تھی۔ گزشتہ ہفتے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ’لا ریپبلیک آن مارش‘ کو 32 فیصد ووٹ ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :