ایم کیوایم لندن نے عبادالرحمان ، وکیل احمد جمالی،عدنان صدیقی اور معید فاروقی کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا

اتوار 18 جون 2017 21:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے اراکین عبادالرحمان ، وکیل احمد جمالی، عدنان صدیقی اور معید فاروقی کو تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے ۔ یہ متفقہ فیصلہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

بانی وقائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔ مزیدبرآں ایم کیوایم امریکہ کے مزید چند اراکین کے بارے میں بھی تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزیوںکی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں اورتحقیقات کی روشنی میں رابطہ کمیٹی ان اراکین کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں پر زور دیاہے کہ وہ تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں ۔

متعلقہ عنوان :