ْفخرزمان چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے

اتوار 18 جون 2017 21:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین فخرزمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچی ہے جس میں فخر زمان نے تھری فیگر اننگز سجائی، فیصلہ کن میچ میں انہوں نے 106 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سعید انور اور شعیب ملک میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچریز اسکور کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :