اقتدار سے باہر ہونے کے بعد میرٹ ‘ شفافیت کے دعویدار وںکی کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے آئینگی‘ اعتزاز احسن

اتوار 18 جون 2017 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد میرٹ اور شفافیت کے دعویدار حکمرانوں کی کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے آئیں گی ،قیادت کی کرپشن کے دفاع پر مامور وزراء اور دیگر رہنما ایک حکمت عملی کے تحت ناروا اور تلخ رویے کا اظہار کر رہے ہیں جس کا مقصد دبائو کی صورتحال پیدا کرنا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمران صحیح کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی بلکہ یہ اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جن کے ہاتھ اور دامن صاف ہوتا ہے وہ اس طرح واویلا نہیں کرتے ۔ شریف خاندان کس احتساب کی بات کر رہا ہے ۔ لکھی ہوئی تقریریں پڑھنے اور مائیک گرا نے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے میدان میں اترے گی اورکسی اتحاد کے حوالے سے کوئی بھی بات قبل از وقت ہے انتخابات کے دنوں کے قریب بہت سے نا ممکن چیزیں ممکنات میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :