چیئرمین پاک سر زمین پار ٹی سید مصطفی کمال کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کی دعوت

اتوار 18 جون 2017 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون اور سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد کی لاہور میں ایک افطار ڈنر کے دوران لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار علی اور سیکرٹری عامر سعید راں سمیت مرکزی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چوہدری ذوالفقار علی اور عامر سعید راں نے چیئرمین پاک سر زمین پار ٹی سید مصطفٰی کمال کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کی دعوت دی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایس پی رضاہارون نے سید مصطفٰی کمال کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کی دعوت قبول کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری اور مرکزی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور عید کے بعد جلد خطاب کی تاریخ کے اعلان کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :