حکومت نے وعدوں کے باجود ٹی ڈی پیز کی ان کے گھروں کو واپسی یقینی نہیں بنائی،متاثرین کی واپسی کے عمل میں سست روی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت متاثرین کو واپس نہیں لے جاسکتی تو مستعفی ہوجائے
امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان کا بیان
اتوار 18 جون 2017 20:00
(جاری ہے)
بروز اتوار ایک بیان میں سردار خان نے کہا کہ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی ، اورکزئی اور کرم ایجنسی کے ہزاروں خاندان ابھی تک اپنے علاقوں کو واپس نہیں بھیجے جاسکے جبکہ جو خاندان اپنے علاقوں کو گئے ہیں وہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
واپس جانے والے خاندان بنیادی ضروریات جیسے پانی ، بجلی، تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن متاثرین پہلے کیمپوں میں خوار ہوتے رہے ، ان کے مویشی اور دیگر ضروریات زندگی آپریشنوں کی نظر ہوئے اور اب ان کی واپسی کے عمل کو مشکل بنادیا ہے اور جو واپس جاچکے ہیں ان پر بھی عرصہ حیات تنگ ہے۔ حکومت نے قبائلی عوام کو سبز باغ دکھائے تھے کہ آپریشن کے بعد ان متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی عمل شروع کیا جائے گا لیکن تاحال ایسا کچھ نظر نہیں آرہا۔ قبائلی علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز بھی تباہ ہیں۔ حکومت اپنے وعدے پورے کرے اور متاثرین فوجی آپریشنز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آپریشن کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کی تھی اور ان کے جانوروں تک کے لئے چارے پانی کا انتظام کیا تھا۔ جماعت اسلامی متاثرین کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حکومت ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی یقینی بنائے اور انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کرے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔متاثرین نے اپنے حقوق کے لئے جہاں بھی احتجاج کا اعلان کیا جماعت اسلامی ان کی پشت پر ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.