دالبندین، جوں سالہ نوجوان پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا، والدین کی وزیر اعلی بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل

اتوار 18 جون 2017 19:00

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) کوئٹہ کے رہائشی شام لعل کا بیٹا بابر دالبندین میں پر اسرار طور پر لاپتہ تفصیلات کے مطابق شام لعل گزشتہ بیس پچیس سالوں سے دالبندین ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں عطر سنی پلاس و دیگر چیزیں فروخت کرتا ہے گزشتہ روز انکا بیٹا بابر جنکی عمر پچیس سال ہے وہ دالبندین فٹ پاتھ پر اپنی چیزیں فروخت کررہا تھا بعد ازہ وہ سامان کے پیسے لینے بازار گئے واپس نہیں ہے اسکے والد شام لعل کا کہنا ہے ہم کوئٹہ اختر محمد کے رہائشی ہے ہم غربت اور ہلال روزی کمانے کے لیئے دالبندین ضلع چاغی میں بیس پچیس سالوں سے محنت مزدوری کرتے ہیں کسی کے ساتھ ہمارا کوئی مسلہ بھی نہیں ہے دالبندین پولیس کو درخواست دی ہے اگر کسی کے پاس ہمارا بیٹا ہے اسے فوری طور پر منظر عام لائیں ہم غریب لوگ ہے سخت پریشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :