سردار اختر مینگل پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،

پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، امن امان کے معاملے پر اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن سرکارغائب ہے، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری پی این پی راجہ لعل خان بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 جون 2017 19:00

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری وبی ایس او کے سابق چیئر مین واجہ لعل جان بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی ایک سیاسی جمہوری و پارلیمانی پارٹی ہے کہ ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ریاستی ادارے بدقسمتی سے ابھی تک ہوش میں نہیں آئے۔ وہ بروز اتوار سردار اخترجان مینگل نے گھر پر بم حملہ کے متاثرہ جگہ کے معائنہ کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، ضلعی کسان سیکرٹری نوراحمد رئیسانی، بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی، سینئر نائب صدر وڈھ جبار حیدر مینگل اور عبدالرب بلوچ موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین لعل جان بلوچ نے کہا کہ ہمیں جان بوجھ کر جمہوری جدوجہد سے دھکیل کر زبردستی مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہماری پارٹی سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے لوگوں کو خوشحال رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک قبائلی سردار کے گھر پر حملہ نہیں بلکہ ایک قومی پارٹی پر حملہ ہوا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حرکتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ادارے اس طرح کے معاملات میں ملوث ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن امان کے معاملے پر اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن سرکارغائب ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروںکے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا اب بھی بہتر یہی ہے کہ سرکار اس واقع میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتا ر کریں۔ دریں اثناء بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر بم حملہ کے خلا ف بی این پی کے زیر اہتما م خضدار کے تمام تحصیلوں میں آج 11ابجے اہتجاجی مظاہر ہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :