کوئٹہ پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 1شخص جاںبحق

اتوار 18 جون 2017 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) بلوچستان کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میںنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخس نورالدین کو قتل کردیا اورفرارہوگئے لاش کو سول ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔