کرکٹ جنون، تحر یک انصاف جیکب آباد کا پاکستانی ٹیم کی فتح کیلئی11 بکروں کا صدقہ

اتوار 18 جون 2017 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) کرکٹ کا جنون پاکستانی ٹیم کی فتح کے لئے تحریک انصاف کے رہنما کا 11بکروں کا صدقہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بھی کرکٹ کا جنون سر چڑ ھ کر بول رہا ہے چیمپئین ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے مقابلے میں شائیقین پاکستانی ٹیم کی فتح کے لئے پر امید ہیں گرین شرٹس کی کامیابی کے لئے شائقین کی جانب سے مختلف جتن کئے جا رہے ہیں نوجوانوں کی جانب سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی جانب سے 11بکروںکا صدقہ دیا گیا ٹاور روڈ پررضوان سومرواور کارکنا ن کے ہمراہ صدقے کے بکرے ذبح کئے گئے اس موقع پر راز خان پٹھان نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن عزیز ہے فائنل میچ میں انشااللہ پاکستانی ٹیم کی فتح ہوگی

متعلقہ عنوان :