فرنیٹر کور کی جانب سے ژوب کے نواحی علاقے سہراب گوٹھ میں 400گھرانوں میں مفت راشن تقسیم

اتوار 18 جون 2017 18:10

ژوب۔18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء)آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ندیم سہیل کی جانب سے کمانڈنٹ ایف سی کرنل ریحان ستی کی نگرانی میں رمضان المبارک کے بابرکت موقع پربلوچستان کے ضلع ژوب کے نواحی علاقے سہراب گوٹھ میں 400گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن میں آٹا ،گھی ،چاول ، دالیں، کجھوریں اوردیگر چیزیںشامل تھیں ۔

اس موقع پر صوبیدار میجر واقف شاہ بھی موجود تھے۔ نادار خواتین اور بزرگ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی مفت راشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

لوگوں میںمفت راشن تقسیم کرنے کے ساتھ کمانڈنٹ ایف سی کرنل ریحان ستی نے سینکڑوں بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔نادار خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی مفت راشن حاصل کیا۔ رمضان المبارک میں مفت راشن کی فراہمی پر علاقے کے لوگوں نے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ندیم سہیل کمانڈنٹ ایف سی کرنل ریحان ستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہاکہ ایف سی نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ لوگوں کی اکثریت کا تعلق غریب اور نادار گھرانوں پر مشتمل ہے۔