ڈاکٹرعاصم کی صدارت میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس

ڈویژنل عہدیداروں کے علاوہ ضلعی تنظیم کے صدور جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات نے شرکت

اتوار 18 جون 2017 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل صدر ڈاکٹر عاصم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل عہدیداروں کے علاوہ ضلعی تنظیم کے صدور جنرل سیکریٹریز اور سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 64 ویں سالگرہ کو شایان شان انداز سے منانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور طے کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا مرکزی پروگرام21جون شام 5 بجے بروز بدھ پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا جہاں پارٹی کے مرکزی صوبائی اور ڈویژنل قائدین خطاب فرمائیں گے اور 64 پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔

اس کے بعد یہ سلسلہ پورے ہفتے ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر جاری رکھا جائے گا اور عید کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سحر انگیز شخصیت اوران کی جمہوری جدوجہد پر سیمینار منعقد کیاجائے گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عاصم، راجہ رزاق، شہلا رضا، مرزا مقبول، سردار خان، ذوالفقار قائم خانی، عابد ستی، آصف خان، شکیل چوہدری، خالد لطیف، نوید بھٹی، لطیف آرائیں، اقبال ساند، ظفر صدیقی، خلیل ہوت، جاوید شیخ، لیاقت آسکانی، ساجد جوکھیو، دل محمد، کرم اللہ وقاصی، اصغر آرائیں، علی احمد جان، شہزاد مجید، جانی میمن، محمد آصف اوروقاص شوکت نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :