نوجوان اوپنر فخر زمان کی آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری

کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

اتوار 18 جون 2017 18:00

اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر فخر زمان نے آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری سکور کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے،آئی سی سی ایونٹ میں لگاتار تین نصف سنچریاں سکور کرکے 42سالہ اعزاز اپنے نام کیا تو دوسری جانب 21 سال بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی قائم کرردیا۔

فخر زمان نے 31ویں اوور میںاپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی انہوں نے چوکا لگا کر 92 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 100 رنز مکمل کئے فخر زمان نے قومی ٹیم میں آتے ہی ٹیم کا رنگ بدل دیا، وہ پاکستانی بیٹنگ لائن کو حریف بولرز پر حاوی ہونے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ان کی شاندار سنچری ہمیشہ یادگار رہے گی،فخر زمان اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، تین میچ کھیلے اور تینوں میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور31 رنز اسکور کیے۔اگلے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف نصف سنچری بنا ڈالیاور انگلینڈ کے خلاف دوسری مسلسل نصف سنچری بھی بنا دی جبکہ بھارت کے خلاف سنچری داغ دی۔حسن

متعلقہ عنوان :