اب وقت آگیاہے میٹرو بس، پیلی ٹیکسی اور دانش سکول سارے سکینڈل عوام کے سامنے آئیں گے ،فواد چوہدری

اتوار 18 جون 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء فواد چوہدری نے کہاکہ انعام الرحمن نے انکشاف کیاہے کہ1990 میں موٹروے بنانے میں 8 ارب کمیشن لیا گیا، موٹروے ساڑھے آٹھ ارب میں بننی تھی اس کی لاگت کو22 ارب تک لیجایا گیا ، وزیراعظم کے درباریوں کے بیانات کی سی ڈیز سپریم کورٹ کو دیں گے، اب وقت آگیاہے کہ میٹرو بس، پیلی ٹیکسی اور دانش سکول سارے سکینڈل عوام کے سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار فوادچوہدری نے عائشہ چوہدری کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہاکہ آئی ٹی بی اور حکومت کے ماتحت اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے، وزیراعظم اور ان کے درباری جے آئی ٹی کے کام میںرکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شریف خاندان جتنا پانامہ کیس سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے اتنا ہی زیادہ اس دلدل میںپھنس رہا ہے ، عید سے قبل جے آئی ٹی انکوائری کی تیسری رپورٹ پیش کر دے گی ،جے آئی ٹی کی آخری رپورٹ کی نوبت نہیں آئے گی ، ایسا لگ رہا ہے 22 جون تک ہی حتمی نتیجہ سامنے آ جائے گا ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کسی بھی وقت نواز شریف کو نا اہل قرار دے دے گی ،منی لانڈرنگ کر کے شریف خاندان نے دوہرا جرم کیا ہے ، وزیر اعظم تیزی سے نا اہلی کی طرف جا رہے ہیں ، فوادچوہدری نے کہاکہ چیئرمین عمران خان نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے اور الیکشن کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ، شریف خاندان نے وہ پیسے دینے ہیں جو واجب ہیں ، اب سارا معاملہ سامنے آگیا ہے تمام کڑیاں مل گئی ہیں ، تاریخ رقم نہیں کرنی رقم واپس کرنی ہے ، شریف خاندان کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی پرندہ پھڑپھڑا رہا ہے ، پنجاب میں شہباز شریف نے 80 ہزار کروڑ استعمال کیا ، فواد چوہدری نے کہاکہ انعام الرحمن نے حدیبیہ پیپر مل کیس کی تحقیقات کیں ہیں ، انعام الرحمن بتا سکتے ہیں کہ شریف خاندان پیسہ باہر کیسے لے کر گیا ، پیسوں کے معاملات حسین نواز اور جاوید کیانی دیکھ رہے تھے ، انہوں نے کہاکہ لاہور موٹروے منصوبے میں کرپشن کی گئی ، انعام الرحمن نے بتا دیا کہ1990 میں موٹروے بنانے میں 8 ارب کمیشن لیا گیا ، موٹروے ساڑھے آٹھ ارب میں بننی تھی اس کی لاگت کو22رب تک لیجایا گیا ، شریف خاندان نے موٹروے کی تعمیر پر آٹھ ارب کمیشن لیا ، شہباز شریف حدیبیہ پیپر ملزکیس کے مرکزی کردار ہیں ، اصل میں موٹروے کمیشن حدیبیہ پیپر ملز میں استعمال کیا گیا، فواد چوہدری نے کہاکہ انعام الرحمن سمیت تمام گواہوں کو تحفظ دیا جائے ، رحمان ملک سے زیادہ انعام الرحمن جے آئی ٹی میں سود مند ہوں گے ، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات کی سی ڈیز سپریم کورٹ کو دیں گے

متعلقہ عنوان :