اگلے تین ماہ میں جرمن فوجیوں کا ترکی سے انخلائ مکمل ہو جائے گا، فان ڈیئر لائن

اتوار 18 جون 2017 18:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) جرمن روزیر دفاع ارٴْزولا فان ڈیئر لائن نے ترک فوجی اڈے انجرلیک سے جرمن فوجیوں کے انخلائ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بلڈ ام زونٹاگ کو انٹریو دیتے ہوئے فان ڈیئر لائن نے کہا کہ انخلائ کا یہ عمل تین مہینے جاری رہتے ہوئے ستمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ان کے بقول جون کے آخر تک جرمن ٹورناڈو طیارے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری کارروائیوں میں اپنی معمول کی پروازیں جاری رکھیں گے۔ جرمن فوجی ترکی سے اردن منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ترکی کی جانب سے جرمن سیاستدانوں کو انجرلیک میں ملکی دستوں سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر برلن حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :