Live Updates

بڑی قربانی سے پہلے بڑی قربانی دیکھ رہی ہوں، فردوس عاشق اعوان

پیپلز پارٹی میرا خاندان تھا اور اب بھی ہے ،کوئی فرد گھر سے باہر جاتا ہے تو سب کو تکلیف ہوتی ہے ،رہنما پی ٹی آئی تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت عمران خان نے جو الفاظ ادا کیے اور جس طرح سے مجھے ولیکم کہا یہ کسی عزاز سے کم نہیں ہے،انٹرویو

اتوار 18 جون 2017 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میرا خاندان تھا اور ہے اگر خاندان کا کوئی فرد گھر سے باہر جاتا ہے تواسے بھی تکلیف ہوتی ہے اور گھر والوں کو بھی۔بڑی عید سے پہلے بڑی قربانی دیکھ رہی ہوں ، عمران خان نے میری شمولیت کے وقت جو الفاظ ادا کیے اور جس طرح سے مجھے ولیکم کہا یہ کسی عزاز سے کم نہیں ہے انہوںنے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو چھوڑا یقیناً مجھے بھی دکھ ہے اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو بھی تکلیف ہے پیپلزپارٹی میرا سیاسی قبلہ تھا بھٹوازم پر اندھا اعتماد اوراعتقاد متحرمہ بے نظیر کی شہادت کے بعد جس نے عوامی حقوق کی جنگ لڑئی وہ میں بھی ہوں لیکن آج جو حالات ہیں اس میں لیڈر شپ نے ہم سب کو لاوارث چھوڑ دیا پنجاب بالخصوص سیاسییتیمی کا دور دورہ ہے اور جیالوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ایسے میں بھلا پارٹی میں گزارہ کیسے ممکن تھا انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عیدالفطر کے بعد اور عیدالاضحیٰ سے پہلے قربانی ہوتی دیکھ رہی ہوں ابھی جے آئی ٹی کی آٹھویں سوال تک پہنچی ہے لیکن نواز شریف کے خاندان کے جوابات میں کوئی تسلسل وربط نہیں ہیں سوال کبوتر اور جواب انڈے پھر یہشور مچایا جارہا ہے کہ پیشی پر پیشی لڑرہں ہے پہلی پیشی پر تسلی بخش مطلوبہ جواب نہیں ملے گا تو دوسری پیش بھی لازمی ہے اب ان کا جاناٹھہر گیا ہے صبح جاتے ہیں شام پر جلد پتا لگ جائے گا انہوںنے کہا کہ جب میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے لگی تو عمران خان نے میری شمولیت کے وقت 10منٹ تک میری حوالے سے جو الفاظ ادا کئے اور مجھے جس طرح سے ویلکم کیا یہ کسی عزاز سے کم نہیں تھا میں اب جتنے شاٹ کھیلوں گی اپنی پچ پر کھیلوں گی میں نے بڑی محنت سے سیاسی پچ تیار کی ہے اب سیاسی جہدوجہد کررہی ہوں پاکستان پیپلزپارٹی کی پیچ خصوصاً پنجاب میں ناہموار ہوچکی ہے جس اس پیچ پر چوکے نہیں لگا سکتی تھی میں فرنٹ فٹ کی کھلاڑی ہوں اور فرنٹ فٹ پر ہی کھیلنا چاہتی ہوں انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرانے کھیلاڑی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ویلکم لیکن انہیں میری اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا میں اوپن الیکشن اور ووٹ کی قابل ہوں سلیکشن یا ۔

(جاری ہے)

۔۔ نہیں میں گیند کو شاٹ لگا کر گرانڈ سے باہر پھنکنے کی صلاحیت رکھتی ہوں پرانے کھلاڑیوں کو کپتان کی ہدایت کے مطابق کام کرنا ہوگا میں صرف اپنے حلقے میں نہیں بلکہ سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں پی ٹی آئی کی مہم چلاؤں گی(طارق ورک صدام)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات