چشتیاں ،چمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے باعث بازار،گلی محلے سنسان رہے

اتوار 18 جون 2017 17:40

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) چمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کی وجہ سے چشتیاں کے بازار،گلی محلے سنسان ہوگئے اور لوگوں کی اکشریت دکانوں ، گھروں میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ گئی،چوکے چھکے پر نوجوانوں کی نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی آواز بلند ہوتی رہی ہے۔