ڈپٹی کمشنر نے مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی کمسن طا لبہ کے والد کو پانچ لاکھ روپے کا امدا دی چیک دے دیا

اتوار 18 جون 2017 17:40

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر بہا ولنگر محمد اظہر حیات نے حکو مت پنجاب کی جانب سے چشتیاں کے نواحی گا ئوں 16 گجیانی میںطوفان بادو بارا ں کے دوران مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی کمسن طا لبہ ہا دیہ رمضان کے والد محمد رمضان کو پانچ لاکھ روپے کا امدا دی چیک دیا۔

(جاری ہے)

گذ شتہ دنوں طوفان بادو بارا ں سے ہمسایہ کے مکان کی دیوارمحمد رمضان کے کچے مکان پر گر پڑی جس کے نتیجہ میں مکان کی تینوں چھتیں مکینوں پر آ گر یں ۔

جس کے نتیجہ میں میں محمد رمضان کی ساڑھے پانچ سالہ بیٹی ہا دیہ طا لبہ پہلی کلاس جوہر ماڈل سکول چشتیاں جا نبحق ہو گئی تھی ۔ اس موقع پرن لیگ کے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں اشفاق حسین سیال ، تحصیلدار چو ہدر ی اجمل سیف چٹھہ ، نائب تحصیلد ار حسنین طا ہر شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے معصوم بچی کی مغفر ت کیلئے فا تحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :