ْمسلم لیگ (ن ) کی حکومت ہر ممکن طریقہ سے عوام کی خدمت میں کو شاں ہے ، سردار منصب علی ڈوگر

اتوار 18 جون 2017 17:40

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء)مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ہر ممکن طریقہ سے عوام کی خدمت میں کو شاں ہے ، سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کو مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے اپنا سیاسی طرز عمل بنایا ہے ، جس کی وجہ سے اس کی عوام میں مقبولیت ہے ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ہمہ وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور مستحق خاند انوں کو ہر طرح سے مالی امداد بہم پہنچانے کیلئے خطیر فنڈز مہیا کر رہے ہیں ، جس طرح وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف نے عوامی خدمت کو مسکن بنایا ہے دوسری جماعتوں کیلئے یہ ایک روشن مثال ہے کہ وہ اس طرح حقیقی طور پر؂ عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کریں اور کو شش کریں کہ عوامی مسائل قلیل مدت میں حل ہوں ،خدمت کی سیاست کو اپنا طرز عمل بنائیں ، مسلم لیگ (ن ) کے قائدین وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف نے ہمشیہ عوام کی خدت کا درس دیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر ، ایم این اے رانا زاہد حسین ، ایم این اے اطہر گیلانی کے صاجزادے عمران اظہر گیلانی نے مشترکہ طورپرگزشتہ ایام میں طوفان / آندھی کے باعث ضلع پاکپتن کے مختلف علاقوں میںجاں بحق ہونے والے افراد کے وکو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مالی امداد کے پانچ پانچ لاکھ کی مالیت کے چیک دیتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عارف عمر عزیز ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا عدنان آفرید ی ، شفیق شاہین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو د تھے ، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی جانب سے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے رواں ماہ طوفان/ آندھی کے باعث جان بحق ہونے والی ارشاد بی بی کے خاوند کو پانچ لاکھ مالی امداد کا چیک دیا ، قبولہ میں ایم این اے سید اطہر گیلانی کے صاجزادے سید عمران گیلانی رواں ماہ میں گھر کی چھت گرنے کے باعث رابعہ اظہر،محمد اظہرکے جا ں بحق ہونے پر محمد اظہر کی ( باپ ، بیٹی) بیوہ کو پانچ ، پانچ لاکھ کی مالیت کے چیک دے رہے ہیں ، عارف والا میں ایم این اے رانا زاہد حسین رواں ماہ میں گھر کی چھت گرنے کے باعث فردوس بی بی کے خاوندمحمد ابراہیم کو پانچ لاکھ کی مالی امداد کا چیک دے رہے ہیں ،ایم این اے رانا زاہد حسین گھر کی چھت گرنے کے باعث کشور بی بی کی والدہ رانی بی بی کو پانچ لاکھ کی مالی امداد کا چیک دے رہے ہیں ، اس موقع پر ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر ، ایم این اے رانا زہد حسین ، ایم این اے کے صاجزادے عمران گیلانی ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور محروم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عرفاں احمد سندھو نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں اور محروم معشیت لوگو ں کی ہر طرح سے مالی امداد بہم پہچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ،عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں ان کے مسائل کا فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔