پولیس نے تین منشیات فروش گرفتارکرکے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور20لیٹرشراب برآمد کرلی

اتوار 18 جون 2017 17:40

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور20لیٹرشراب برآمد کرلی ،پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے 120/9-Lکمیرمیں منشیات فروش شبیر احمد کے اڈہ پر چھاپہ مارکرگرفتارکرکے 20لیٹرشراب برآمد کرلی ،علاوہ ازیں 101/9-Lمیں بلال عرف بلو سے 1150گرام چرس اور موضع روشن شہانی میں رائے اللہ یار سے 1520گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :