کاشتکار لوبیا کی فصل ماہ جولائی تک جلدازجلد مکمل کرلیں

اتوار 18 جون 2017 17:40

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء)کاشتکار لوبیا کی فصل ماہ جولائی تک جلدازجلد مکمل کرلیں لوبیا کی فصل کاشت کرنے کے لئے کاشتکار زرخیز میر زمین کا انتخاب کریں کھیت کو وتر آنے پردو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلینا چاہیے یہ باتیں ڈی ڈی او زراعت (توسیع) عارفوالا چوہدری محمد اسلم نے کاشتکار وں کو ہدایات دیتے ہوئے بتائیں انہوں نے کہا کہ لوبیا کی ترقی دہ اقسام کاشتکار محکمہ زراعت کی بتائی ہوئی کاشت کرنے سے بہترپیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔