حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ22 کے آفیسر شاہد محمود کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا

اتوار 18 جون 2017 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ22 کے آفیسر شاہد محمود کو سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سفارش پر اسپیشل سیکرٹری خزانہ شاہد محمود کو طارق باجوہ کے ریٹائر ہونے کے بعد سیکرٹری خزانہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔شاہد محمود اس سے قبل آئی ایم ایف میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اسپیشل سیکرٹری،وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سمیت متعدد عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔(ولی/شہزاد پراچہ)

متعلقہ عنوان :