پنجاب میں کول پاور پراجیکٹس کی آلودگی انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے ،سید بلال شیرازی

اتوار 18 جون 2017 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے لگائے گئے کول پاور پراجیکٹس کی آلودگی انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کرسٹینا لیگارڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہر سال70ہزار افراد کوئلے کے پلانٹس سے پھیلنے والی آلودگی سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں انہوںنے کہا کہ کوئلے کے پلانٹس سے پھیلنے والی آلودگی سے بھارت میں سالانہ70ہزار افراد کی ہلاکت الامنگ پوائنٹ ہے خدانخواستہ پنجاب میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی آلودگی سے یہی صورتحال ہوگئی تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں گرمی ،حبس سے ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تو اس نے رپورٹ دی کہ یہ اموات راجھستان بھارت میں واقع کول پاور پر اجیکٹس کی آلودگی کے باعث ہوئی ہیں کیونکہ ہواکا رخ کراچی کی طرف ہوگیا تھا جس سے اموات کا نہ بند ہونا والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

انہوںنے کہا کہ لاہور میں کول پاور پراجیکٹ کا منصوبہ آلودگی کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعدختم کردیا گیا تھا انہوںنے کہا کہ آلودگی کے باعث دنیا بھر میں کول پارو پلانٹ بند جبکہ پنجاب میں ان پر زور شور سے کام جاری ہے جرمنی نے اپنے ملک میں تمام کول پاور پراجیکٹس ختم کردیئے ہیں جبکہ چین نے بھی ان منصوبوں پر کام بند کردیا ہے اور زیر تعمیر تمام کول پاور مسمار کردیئے ہیں۔اس لیے کول پاور پراجیکٹس کی بجائے کالا باغ ڈیم منصوبہ شروع کیا جائے

متعلقہ عنوان :