آل پاکستان حج کمپنیوں کا آج وزارت مذہبی امور کے سامنے احتجاج کا اعلان

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا،احتجاج کوٹے کے حصول تک جاری رہے گا،حج آرگنائزرز

اتوار 18 جون 2017 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) حج کوٹے کی فراہمی کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کیلئے آل پاکستان حج کمپنیوں نے آج (پیر کو) وزارت مذہبی امور کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ،مظاہرے میں ملک بھر سے 2ہزار سے زائد نئی حج کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان حج آرگنائزر ز کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق آج بروزہ سوموار نئی انرولڈ حج کمپنیوں کو کوٹے کی فراہمی میں مسلسل تاخیر اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے خلاف وزارت مذہبی امور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی انہوںنے بتایاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نئی انرولڈ کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کے حوالے سے واضح احکاما ت کے باوجود وزارت میں موجود مخصوص مافیا نئی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے میں رکائوٹیں پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ سراسر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے مترادف ہے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں نئی انرولڈ حج کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے وزارت مذہبی امور کے سامنے پرآمن احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج کوٹے کے حصول تک جاری رہے گا۔

اعجاز خان