ممبئی حملوں کے الزام میں 6 افراد پر فرد جرم عائد
24 برس قبل ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے تھے
اتوار 18 جون 2017 17:30
(جاری ہے)
تفتیش کاروں کے مطابق ممبئی میں بم دھماکے بھارت کے انتہائی مطلوب دہشتگرد داد ابراہیم کے کہنے پر 1992 میں بابری مسجد کو شہید کرنے کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے تھے۔
تمام افراد کو 2003 سے 2010 کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا اور یہ تمام مسلمان تھے۔سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے خصوصی وکیل دیپک سالوی نے کہا کہ اس کیس میں دلائل کا سلسلہ پیر (19 جون) کو شروع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت سے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کریں گے جو کہ سزائے موت ہوسکتی ہے۔دیپک سالوی نے کہا کہ یہ سی بی آئی، ممبئی پولیس اور بھارتی عوام کی جیت ہے جو انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں ابو سالم، مصطفی دوسہ، فیروز عبدالراشد خان، طاہر مرچنٹ، ریاض صدیقی اور کریم اللہ خان شامل ہیں تاہم ان افراد کے وکلا سے رابطہ نہیں ہو سکا۔بھارت میں ممبئی حملوں کے الزام میں 100 سے زائد افراد پر مقدمہ دائر کر کے قانونی چارہ جوئی کی گئی تھی جن میں سے اکثر افراد کو قانونی نظام سے گزارا جائے گا۔ممبئی حملوں کے الزام میں ایک ملزم یعقوب میمن کو 2015 میں تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ممبئی حملوں میں ملوث اکثر ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ بھارت کا خیال ہے کہ ممبئی حملوں میں داد ابراہیم ملوث ہے جو اس وقت مبینہ طور پر پاکستان میں موجود ہیں تاہم پاکستانی حکام بھارت کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے آئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.