افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 2سینئر کمانڈر ہلاک

اتوار 18 جون 2017 17:30

․کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 2سینئر کمانڈر4ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ پکتیا میں ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے دو اہم کمانڈر مارے گئے۔ڈرون حملہ صبح ساڑھے پانچ بجے ضلع ارگن کے علاقے شخن میں کیا گیا۔ہلاک کمانڈرون کی شناخت عبدالعزیز اور گھلاچکئی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے 4دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے دونوں کمانڈر صوبے میں دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔