سانحہ ماڈل ٹاؤن،راحیل شریف نے جےآئی ٹی بناکرشریف برادران کوبچایا،معیدپیرزادہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 جون 2017 17:09

سانحہ ماڈل ٹاؤن،راحیل شریف نے جےآئی ٹی بناکرشریف برادران کوبچایا،معیدپیرزادہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔18جون2017ء) : سینئرتجزیہ کارمعید پیرزادہ نے کہاہے کہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں سب سے بڑی خرابی یہ تھی کہ جب جسٹس باقرنجفی کی سنگل بنچ رپورٹ آچکی تھی،جس کووزیراعلیٰ پنجاب نے خودان کونامزدکیاتھا۔اتنی جامع رپورٹ چھپادی گئی،جے آئی ٹی کوبناناہی کرپشن تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر)راحیل شریف کایہ فیصلہ کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ پرجے آئی ٹی بنے،انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟میری تجزیہ کارہونے کی حیثیت سے ناقص رائے یہی ہے کہ راحیل شریف نے جے آئی ٹی بناکروزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)راحیل شریف کی ذمہ داری ہی نہیں تھی ۔ہونایہ چاہیے تھا کہ عدالت کی رپورٹ کوپبلک کیاجاتااور کاروائی ہوتی۔معیدنے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کامقصد ہی معاملے کولٹکانادیناتھا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :