گھوٹکی: پسند کی شادی کرنیوالے کے چچازاد کی 2 بچیاں ونی

اتوار 18 جون 2017 16:30

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) گھوٹکی میں غیرقانونی جرگہ، پنچائتیوں کی جانب سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے چچا زاد بھائی کو دو بچیاں ونی کرنے اور دس لاکھ ادا کرنے کا حکم، وقت پر رقم ادا نہ ہونے پر نوجوان کا کان کاٹ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کی قطب کالونی میں سندھ ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود غیرقانونی جرگے نے ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے چچازاد بھائی پر دو بچیاں ونی کرنے اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

مقررہ وقت پر رقم نہ ادا کرنے پر نوجوان کا کان بھی کاٹ دیا گیا جبکہ خاموش رہنے کی شرط پر ناک کٹنے سے بچ گئی۔ متاثرہ نوجوان احمد کی درخواست پر غیرقانونی جرگے اور کان کاٹنے کی ابتدائی رپورٹ ڈہرکی تھانہ میں درج کر لی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

متعلقہ عنوان :