کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی ایک شخص جاں بحق

اتوار 18 جون 2017 16:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نورالدین ولد سلمان شاہ قوم غبیزئی سکنہ حاجی غیبی روڈ جاں بحق ہوگیا واقع کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش سول اسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے