عید کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، عید الفطر 26 جون کو ہو گی، محکمہ موسمیات کا وزارت مذہبی امور کو خط

اتوار 18 جون 2017 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الفطرکا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور کو خط میں عید الفطرکا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سائنس کی رو سے شوال کا چاند 25 جون کی شام دکھائی دے گا جس کے بعد اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ عیدالفطر 26 جون بروز پیر ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 24 جون کو صبح 7 بج کر31 منٹ پر ہو جائے گی، شوال کے چاند کی عمر25 جون کو غروب آفتاب کے وقت 36 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں 25 جون کو موسم صاف یا جزوی ابرالود رہے گا جبکہ کراچی میں شوال کا چاند غروب آفتاب کے بعد 8 بج کر 42 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :