صدر مملکت کی سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ،ْ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں ،ْصدرمملکت

اتوار 18 جون 2017 16:20

مکہ مکرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مکہ کے الصفاء پیلس میں سعودی عرب کے فرمان روا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا تھااس موقع پر دونوں رہنماء کچھ دیر ساتھ رہے اور باہمی و دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور تمام پاکستانیوں کے دل میں سعودی عرب کیلئے خصوصی مقام ہے۔صدر مملکت نے حرمین شریفین کی زیارت کیلئے آنیوالے معتمرین اور عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی فراخدلی اورکوششوں کی تعریف کی ۔بعدازاں صدر مملکت اوران کے وفد کے اراکین کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس روانہ ہوئے۔گورنر جدہ شہزادہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، جدہ کے مئیر ڈاکٹر ہانی بن محمد ابو رئیس اور دیگر سعودی حکام نے صدر مملکت اور ان کے وفد کو شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :