غلام مصطفی کھر ، جتوئی اور ممتاز بھٹو کی سیاست ختم ہوگئی،رانا فاروق سعید

اتوار 18 جون 2017 16:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے غلام مصطفی کھر ، غلام مصطفی جتوئی اورممتاز بھٹو زیرو ہو گئے تھے اب جانے والے پرندے کسی باغ کی مولی نہیں ہیں ۔ اس لیے پیپلز پارٹی چھوڑنے والے اپنے فیصلہ پر پچھتائینگے ۔

پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے جسے نا تو کوئی آمر ختم کر سکا ہے اور نہ ہی حکمران کر سکے گے ۔ انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال ڈاکٹر اظہر کاہلوں اور سابق ڈویژنل صدر پیپلز یوتھ طاہر عباس سندھو کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نام سے جو جڑ گیا وہ معتبر ہو گیا شہیدوں کی پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو قوم نے ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا اور ان کا سیاسی باب بند ہو گیا پیپلز پارٹی کو چھوڑنے والے بڑے بڑے نام قصہ پارینہ ہو گئے مفاد پرست پرندے اڑتے رہتے ہیں پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اس موقع پر کارکنوں نے پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی پر تحفظات پیش کئے تو سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو کمیٹی نے نام تجویز کئے تھے اگر اسے نظر انداز کرکے تنظیم سازی کی گئی ہے تو وہ پارٹی قیادت کو ان تحفظات دے آگاہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید نے سابق تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ق ضلع ساہیوال کے صدر رانا عامر شہزاد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی مظبوط ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :